طالبان لیڈر اخوند زادہ کورونا کے باعث مارا گیا:امریکن فارن پالیسی

امریکی فارن پالیسی نامی جریدے  کی خبر کے مطابق ، تنظیم کے بعض حلقوں نے اس بات کا  اعلان کیا ہے  کہ طالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر چکےہیں

1427965
طالبان لیڈر اخوند زادہ کورونا کے باعث مارا گیا:امریکن فارن پالیسی

طالبان  کےلیڈر ملا ہیبت الہ اخوان زادہ کی موت کورونا وائرس کے باعث ہو چکی ہے۔

 امریکی فارن پالیسی نامی جریدے  کی خبر کے مطابق ، تنظیم کے بعض حلقوں نے اس بات کا  اعلان کیا ہے  کہ طالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر چکےہیں۔

 دریں اثنا، تنظیم کے ایک اور لیڈر  علی جان احمد نے فارن پالیسی سے گفتگو کے دوران  اس بات کی تصدیق کی  مگر یہ بھی کہا کہ وہ زندہ ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

 تنظیم نے  اس بیان  کی  فی الحال تصدیق نہیں کی ہے۔

 یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ تنظیم کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو تنظیم کا عبوری لیڈر بنا دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ طالبان کی شرعی عدالت کے صدر اخوند زادہ کو تنظِم کے  سابقہ لیڈر ملا منصور کی  پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  سن 2016 میں ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد تنظِم کا لیڈر قرار دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں