افغانستان: بم حملہ، 6 پولیس اہلکار ہلاک

صوبہ ہلمند کی تحصیل گریشک میں بم سے مسلح گاڑی کے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

1355856
افغانستان: بم حملہ، 6 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کی تحصیل گریشک میں بم سے مسلح گاڑی کے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

گریشک پولیس ڈائریکٹر اسماعیل اہپلواک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ گریشک پولیس مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسماعیل نے کہا ہے کہ حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔


ٹیگز: #گریشک

متعللقہ خبریں