بھارت:متنازعہ شہریت ترمیمی بل پرصدر نے بھی دستخط کر دیئے،مظاہروں کا آغاز
بھارت کے صدر رام ناتھ کوونڈ نے پارلیمان سے منظور ہونے والے متنازعہ شہریت ترمیمی بل کی توثیق کرتے ہوئے اسے قانون کی شکل دے دی ہے
![بھارت:متنازعہ شہریت ترمیمی بل پرصدر نے بھی دستخط کر دیئے،مظاہروں کا آغاز](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/ffbb/f118/5aff/5df1fa02e9e8e.jpg?time=1718799886)
بھارت کے صدر رام ناتھ کوونڈ نے پارلیمان سے منظور ہونے والے متنازعہ شہریت ترمیمی بل کی توثیق کرتے ہوئے اسے قانون کی شکل دے دی ہے۔
صدر نے توثیق کے دستخط ایسے وقت میں کیے ہیں جب اس قانون کے خلاف بھارت کے کئی شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہوئے مظاہروں میں دو افراد پولیس کارروائی میں مارے گئے اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے بھی ممکنہ طور پر ہنگاموں کے تناظر میں بھارتی دورہ منسوخ کر دیا تھا اور اب امکان ہے کہ جاپانی وزیراعظم بھی اپنا بھارتی دورہ منسوخ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شینرو آبے تین روزہ دورے پر پندرہ دسمبر کو بھارت پہنچنے والے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/73dd/fc82/8d52/66729c98d60ed.jpeg?time=1718799887)
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین دونوں ممالک میں خوشحالی لانے کا وسیلہ ثابت ہو گا
![ایران، صوبہ رضوی خراسان میں زلزلے سے 4 افراد جان بحق](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/98d4/e940/663b/66727454865f5.jpg?time=1718799887)
ایران، صوبہ رضوی خراسان میں زلزلے سے 4 افراد جان بحق
5 کی شدت کا زلزلہ کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 24 منٹ پر رونما ہوا