افغانستان: جاپانی امدادی ادارے کی گاڑی پر حملہ،5 افراد ہلاک سربراہ زخمی

مقامی انتظامیہ  کے ترجمان  عطا اللہ ہو گیانی  نے اناطولیہ  ایجنسی  کو بیان دیتےہوئے  بتایا کہ یہ حملہ جلال آباد شہر میں  بعض نا معلوم  افراد نے جاپانی "پیس میڈیکل سروس" نامی  ایک امدادی ادارے   کی گاڑی  پر کیا

1317151
افغانستان: جاپانی امدادی ادارے کی گاڑی پر حملہ،5 افراد ہلاک سربراہ زخمی

مشرقی  افغان صوبہ ننگر ہار میں ایک جا پانی امدادی  ادارے  کی گاڑی پر مسلح حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی انتظامیہ  کے ترجمان  عطا اللہ ہو گیانی  نے اناطولیہ  ایجنسی  کو بیان دیتےہوئے  بتایا کہ   یہ حملہ جلال آباد شہر میں  بعض نا معلوم  افراد نے جاپانی "پیس میڈیکل سروس" نامی  ایک امدادی ادارے   کی گاڑی  پر    کیا ۔

 اس حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ  ادارے کے  سربراہ  اور  ڈاکٹر  ٹیٹسو ناکا مورا  زخمی ہو گئے۔

  اس واقعے کے بعد مسلح افراد فرار  ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ  پولیس نے ان کی گرفتاری کےلیے  آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔



متعللقہ خبریں