افغانستان، صوبہ ہلمند میں بم دھماکے میں ایک کمانڈر ہلاک

سڑک کنارے نصب بم ، کمانڈر ظاہر گل مقبل کی گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا

1315171
افغانستان، صوبہ ہلمند میں بم دھماکے میں ایک کمانڈر ہلاک

جنوبی افغانستان کے  صوبے ہلمند میں  بم حملے میں ہلمند سرحدی دستوں کے کمانڈر ظاہر گل مقبل  ہلاک ہو گئے۔

ہلمند دفترِ گورنر کے ترجمان  عمر زوواق  کا کہنا ہے کہ ہلمند کی تحصیل مارکا میں سڑک کنارے نصب بم ، کمانڈر ظاہر گل مقبل کی گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

حملے میں ہلمند سرحدی دستوں کے کمانڈر مقبل اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے  تو ایک صحافی سمیت دو محافظین زخمی ہوگئے۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نےقبول نہیں کی۔

 



متعللقہ خبریں