چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 15 کان کن ہلاک

صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 15 کان کن ہلاک، 9 زخمی

1308668
چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 15 کان کن ہلاک

چین کے شمال میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

شین ہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے شمالی صوبے  شانشی کی تحصیل پنگیاو  میں ایک کوئلے کی کان میں   گیس جمع ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے وقت کان میں 35 کان کن کام کر رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 15 کان کن ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر وا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں