سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

اس الیکشن میں سابق صدر مہندا راجا پاکسے کے بھائی گوٹابایا راجا پاکسے کو یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے ساجتھ پریماداسا کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا ہے

1307534
سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

سری لنکا کے عوام آج ہفتے کے روز نئے ملکی صدر کے انتخاب کے لیے رائے دہی میں حصہ لے رہے ہیں۔

 اس الیکشن میں سابق صدر مہندا راجا پاکسے کے بھائی گوٹابایا راجا پاکسے کو یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے ساجتھ پریماداسا کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ صدارتی انتخابات کے لیے پورے سری لنکا میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 پچاسی ہزار پولیس اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ انتخابی نتائج اتوار سترہ نومبر کی دوپہر تک سامنے آئیں گے۔ خیال ہے کہ سری لنکا کی مسلمان اور تامل علاقے جافنا کی ہندو اقلیتوں کے ووٹ کسی بھی امیدوار کی کامیابی کے لیے بہت اہم ہو سکتے ہیں۔

سابق فوجی افسر گوٹابایا اپنے بھائی مہندا راجا پاکسے کے دور صدارت میں وزارت دفاع کے سیکرٹری تھے۔



متعللقہ خبریں