افغانستان، صدر اشرف غنی کے جلسے پر بم حملہ

حملے میں 22 شہریوں سمیت 26 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ

1271214
افغانستان، صدر اشرف غنی کے جلسے پر بم حملہ
afganistan gani miting saldiri1.jpg

افغان صدر اشرف غنی کے ایک جلسے پر بم حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اشرف غنی کی حالت ٹھیک ہے۔

وزارت ِ داخلہ کے ترجمان  نصرت رحمی نے پریس کو اپنے اعلان  میں کہا ہے کہ حملہ آور نے موٹر سائیکل پر نصب بم  کوصوبہ پروان کے علاقے جنگل باہ میں ایک جلسے کے لیے یکجا ہونے والے شہریوں کے قریب آتے ہوئے ہوئے  ہوا میں اڑا دیا۔

رحیمی نے بتایا کہ اس حملے میں 22 شہریوں سمیت 26 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں سے 11  کی حالت تشویش ناک ہے  جس بنا پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت صدر غنی بھی جائے جلسہ پر موجود تھے اور یہ بالکل محفوظ رہے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات 28 ستمبر کو ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں