افغانستان: طالبان کا حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

صوبہ فریاب کی تحصیل شیرین تغاب پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے

1265478
افغانستان: طالبان کا حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی تحصیل شیرین تغاب  پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

فریاب پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان عبدالکریم یوریش نے کہا ہے کہ شیرین تغاب کے تحصیلی مرکز پر طالبان کے حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس میں 24 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

یوریش نے کہا ہے کہ جھڑپ میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں جھڑپ کی وجہ سے تحصیل کی درخت منڈی بھی جل گئی ہے۔

طالبان کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں