تھائی لینڈ: طالبعلم کی شکایت پر وزیر اعظم اپنی کابینہ سمیت عدالت کے کٹہرے میں
تھائی لینڈ کے احتساب آفس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پریوتھ چان اوچا اور ان کی کابینہ کا مکمل حلف نہ اٹھانا آئین کے منافی ہے
تھائی لینڈ کے احتساب آفس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پریوتھ چان اوچا اور ان کی کابینہ کا مکمل حلف نہ اٹھانا آئین کے منافی ہے۔
موضوع سے متعلق دائر شکایت کے جائزے کے بعد احتساب آفس نے فیصلہ سنایا ہے کہ وزیر اعظم پریوتھ چان اوچا اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھاتے ہوئے "آئین کی مکمل پابندی" سے متعلق جملہ ادا نہیں کیا جو آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
احتساب آفس کے سیکرٹری جنرل راکساگیچہ چائے چائی نے کہا ہے کہ حلف برداری کے دوران آئین کی طرف سے لازم کردہ تمام جملوں کو نہ پڑھ کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
موضوع کو آئینی عدالت میں بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پانیوپونگ چوراک نامی ایک طالبعلم نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں شکایت جمع کروائی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ غیر مکمل حلف برداری، کابینہ کی ساخت، حکومتی پالیسی کے بیان اور متوقع پالیسی کے ناپائیدار استعمال کی راہ ہموار کر کے حکومت کی عوامی مفاد میں کام کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔
متعللقہ خبریں
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین دونوں ممالک میں خوشحالی لانے کا وسیلہ ثابت ہو گا
ایران، صوبہ رضوی خراسان میں زلزلے سے 4 افراد جان بحق
5 کی شدت کا زلزلہ کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 24 منٹ پر رونما ہوا