"کشمیریوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی" بھارت کے سابق وزیر داخلہ چدم برم گرفتار

بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے کیخلاف  بیان دینے پر سابق وزیر داخلہ چدم برم کو  بد عنوانی  کے مقدمے میں گرفتار کرلیا

1256668
"کشمیریوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی" بھارت کے سابق وزیر داخلہ چدم برم گرفتار

بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے کیخلاف  بیان دینے پر سابق وزیر داخلہ چدم برم کو  بد عنوانی  کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

خبر کے مطابق ،کشمیریوں کی حمایت پر مودی سرکار نے کشمیری رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت کی دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف بھی انتقامی کارروائی شروع کردی۔

 سی بی آئی نے سابق وزیر داخلہ چدم برم کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

سی بی آئی بی نے چدم برم کیخلاف تفتیش کا آغاز ان کی راجیہ سبھا میں کی گئی تقریر کے بعد کیا جس میں چدم برم نے بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی منسوخی کو گناہِ عظیم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والی نسلیں اس غلطی کو محسوس کریں گی جو آج پارلیمان میں کی گئی ہے۔

ضمانت مسترد ہونے کے بعد سی بی آئی نے چدم برم کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے اپنے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا۔

 چدم برم کے بیٹے نے بھی کہا ہے کہ ان کے والد کو گرفتار کرنا بی جے پی حکومت کی جموں و کشمیر کے سنجیدہ مسئلے سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔



متعللقہ خبریں