افغانستان: بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

دارالحکومت کابل میں بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

1246147
افغانستان: بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بم کابل میں ایک چیک پوسٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری طرف صوبہ ہرات کے گورنر حکمت اللہ حکمت  نے کہا ہے کہ 2 حریف طالبان گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 2 عورتیں اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں