افغانستان: پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک
صوبہ ہرات کی سرحدی پولیس چوکی پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک، 3 زخمی
1229788
افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کی سرحدی پولیس چوکی پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبہ ہرات کی ففتھ بارڈر بریگیڈ کے نائب کمانڈ ر بہا و الدین غوری نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ہرات کے علاقے تورغوندی کی سرحدی پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں 5 سرحدی پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
تاہم طالبان کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعللقہ خبریں
انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے کے بعد کی تباہ کاریوں میں اموات میں اضافہ
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 58 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو چکے ہیں