انڈونیشیا، آتش فشاں کے پھٹنے سے جانی نقصان میں مزید اضافہ
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 50 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو چکے ہیں
![انڈونیشیا، آتش فشاں کے پھٹنے سے جانی نقصان میں مزید اضافہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/78cf/ec18/2620/664317b98dd6b.jpg?time=1722044064)
انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث میراپی آتش فشاں کے پھٹنے کے نتیجے میں جمع ہونے والی چٹانوں، راکھ اور مٹی کے ڈھیر کے پھسلنے سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے بیان کے مطابق مغربی جزیرے سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزید 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 50 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو چکے ہیں۔
ریاست بھر میں 3 ہزار 396 افراد بے گھر ہوئے جبکہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
موسم کی خرابی کے باعث امدادی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں موبائل کچن اور موبائل پانی صاف کرنے کی سہولتیں قائم کی گئی ہیں۔
انڈونیشیا میں سماٹرا جزیرے کے مغرب میں واقع میراپی آتش فشاں پہلی بار 3 دسمبر کو پھٹا تھا۔ جس کے بعد سے کئی بار دھماکے ہو چکے ہیں۔ علاقے کے رہائشیوں کو پھٹنے کے مرکز سے 4.5 کلومیٹر کے دائرے میں علاقے میں داخل ہونے یا کام کرنے سے منع کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
![شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان "کچرا غبارہ کشیدگی"، فضائی ٹریفک رُک گئی](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/a87f/db6a/c55e/6656de1252010.jpg?time=1722044064)
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان "کچرا غبارہ کشیدگی"، فضائی ٹریفک رُک گئی
حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی کوریا سے آنے والے کچرے کے غباروں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے: یونہاپ