امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارت کے دورے پر

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو 2 روزہ  سرکاری دورے پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہیں

1225551
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارت کے دورے پر

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو 2 روزہ  سرکاری دورے پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہیں۔

نئی دہلی میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سبرامنیام جے شنکر  اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران، بھارت کے روس کے ساتھ ایس۔400 دفاعی سسٹم سمجھوتے، امریکہ کی ایران  سے پیٹرول کی درآمد سے متعلق پابندیوں، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات، امریکہ میں اسپیشلائزیشن  والے پیشوں  میں خصوصی ورک پرمنٹ کے ساتھ کام کرنے والے بھارتی شہریوں  پر اثر انداز ہونے والے H-1B ویزہ ریگولیشن اور سیاحت کے موضوعات ایجنڈے پر رہے۔

دعوے کے مطابق روس سے ایس۔400 کی خرید  کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ جاری مباحث میں بھارت اپنی پوزیشن  کو واضح کرنے میں کامیاب رہا ہے اور امریکہ  کی طرف سے بھی اس معاملے میں نئی دہلی کی ضرورت  سے مفاہمت کا اظہار کیا گیا  ہے۔

بھارت نے اپنے مخاطبین  کو آگاہ کیا ہے کہ وہ  دفاعی صنعت میں روس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو خراب کرنے کی سوچ نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ منگل کے روز 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچے اور اپنی مصروفیات کو مکمل کرنے کے بعد جاپان میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اوساکا روانہ ہو جائیں گے۔

توقع ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جی۔20 سربراہی اجلاس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں