بھارت: مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی،39 افراد ہلاک
بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے
![بھارت: مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی،39 افراد ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/57e1/da75/005d/5b5c561e501fc.jpg?time=1718857849)
بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ کولو ضلع میں بنجار کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک نجی کمپنی کی بس گہری کھائی میں جاگری۔
بتایا گیا ہے کہ بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جبکہ بعض مسافر بس کی چھت پر بھی سفر کررہے تھے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شالنی اگنی ہوتری کا کہنا ہے کہ بس میں سوار مسافروں میں سے39 افراد موت کے منہ چلے گئے جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں ایک درجن سے زائد خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
متعللقہ خبریں
![وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/73dd/fc82/8d52/66729c98d60ed.jpeg?time=1718857849)
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین دونوں ممالک میں خوشحالی لانے کا وسیلہ ثابت ہو گا
![ایران، صوبہ رضوی خراسان میں زلزلے سے 4 افراد جان بحق](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/98d4/e940/663b/66727454865f5.jpg?time=1718857849)
ایران، صوبہ رضوی خراسان میں زلزلے سے 4 افراد جان بحق
5 کی شدت کا زلزلہ کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 24 منٹ پر رونما ہوا