مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 3کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں اور ہندواڑہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نام نہاد آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے تین کشمیری شہید کر دیے۔ واقعے کے خلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی

1172859
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 3کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3کشمیری شہید ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں اور ہندواڑہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نام نہاد آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے تین کشمیری شہید کر دیے۔

واقعے کے خلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تین کشمیریوں کی شہادت کا تازہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیش آیا ہے جہاں کا محاصرہ کرنے کے دوران بھارتی فوج نے ان بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج ضلع بڈگام کے علاقے کا محاصرہ کیا اور وہاں گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے  تین  کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے شوپیاں اور کپواڑہ میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔



متعللقہ خبریں