مقبوضہ کشمیر میں‌ مجاہدین اور بھارتی فوج میں‌ شدید جھڑپیں، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سینٹرل ریزور پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کے 44 اہلکاروں کی خودکش حملے میں ہلاکت کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں

1147916
مقبوضہ کشمیر میں‌ مجاہدین اور بھارتی فوج میں‌ شدید جھڑپیں، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ

وں ہوگئے، جب کہ تین کشمیری مجاہدین نے جام شہادت نوش کیا.

بھارتی فوجی میڈیا کے مطابق پلوامہ جھڑپ میں میجر ڈی ایس ڈوندیال، ہیڈ کانسٹیبل سیورام، سپاہی اجے کمار اور ہری سنگھ مارے گئے.

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سینٹرل ریزور پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کے 44 اہلکاروں کی خودکش حملے میں ہلاکت کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ تازہ کارروائی میں فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب نامعلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میجر ڈی ایس ڈونڈیال سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مارے جانے والے دیگر اہلکاروں میں کانسٹیبل سیو رام، سپاہی اجے کمار اور ہری سنگھ شامل ہیں۔ 

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی ہلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے دوران عبدالرشید غازی کو ہلاک کردیا جو پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جب کہ آپریشن کے دوران اس کا ساتھی کامران بھی مارا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے گزشتہ روز جموں میں مسلمان کشمیریوں کی درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا تھا جس کے خلاف  تاجر تنظیموں کی اپیل پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

ہڑتال کے باعث مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر سناٹا ہے جب کہ مقبوضہ جموں میں مسلسل تیسرے روز کرفیو بھی نافذ ہے اور سڑکوں پر قابض فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے کے اہلکار گشت کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں