کابل میں قیامت صغری،50 افراد ہلاک درجنوں زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
خبر کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری مذہبی تقریب میں ہوا، دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے اور دھماکے کے بعد سینکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔
وزارت صحت نے 50 افراد کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش دھماکہ قرار دیا گیا ہے تاہم، سرکاری حکام یا حفاظتی اداروں نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
جائے دھماکہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین دونوں ممالک میں خوشحالی لانے کا وسیلہ ثابت ہو گا
ایران، صوبہ رضوی خراسان میں زلزلے سے 4 افراد جان بحق
5 کی شدت کا زلزلہ کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 24 منٹ پر رونما ہوا