امریکی پابندیوں کےباوجود بھی تیل کی برآمدات جاری رہے گی: صدر حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر خوئی کے شہید چمران اسٹیڈیم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ایران کو ٹہرا رہاہے،امریکی دباوقبول نہیں کرینگے

1091434
امریکی پابندیوں کےباوجود بھی تیل کی برآمدات جاری رہے  گی: صدر حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے  کہا ہے کہ امریکی دباو قبول نہیں کرینگے،امریکی پابندیوں کےباوجود بھی تیل کی برآمدات جاری رکھی جائے گی۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر خوئی کے شہید چمران اسٹیڈیم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ایران کو ٹہرا رہاہے،امریکی دباوقبول نہیں کرینگے۔

انہوں نے ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی مسلسل سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سمجھ رہا تھا کہ ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی دباؤ اور نفسیاتی جنگ کے ذریعے اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گا اور ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا مگر اس کا یہ خواب چکناچور ہو گیا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن اس بات سے سخت ناراض ہے کہ ایران نے علاقے پر دہشت گردوں کو مسلط نہیں ہونے دیا کہا کہ امت اسلامیہ جب بھی ایران سے مدد چاہیں گے اسلامی جمہوریہ ایران اپنے فریضے پر عمل کرے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دور کی ہی طرح ان کی مدد کرے گا -  

انھوں نے کہا کہ یہ ایران کیخلاف نفسیاتی جنگ ہے،امریکا ایرانی تیل کی برآمدات روکنے میں ناکام ہوگیا ہے،تیل کی برآمدات جاری رہیں گی، اور ایران ہرامریکی معاشی جارحیت کو ناکام بناتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں