افغانستان، صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ فائر بندی کر اعلان کردیا

طالبان:عیدالضحیٰ کے باعث  تنظیم کی تحویل میں ہونے والے اسیروں کو آزاد چھوڑ دیا جائیگا

1035359
افغانستان، صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ فائر بندی کر اعلان کردیا

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان  تنظیم کے خلاف جاری جنگ میں  فائر بندی کا فیصلہ کرنے کا  اعلان کیا ہے۔

صدر غنی نے  افغانستان کے 99 ویں  یوم آزادی کے موقع  پر اپنے اعلانات میں کہا  ہے کہ عید ِ قرباں کی وجہ سے طالبان کے خلاف فائر بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

غنی نے علاوہ ازیں یہ بھی بتایا ہے کہ شرطیہ فائر بندی  کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے جو کہ  طالبان کے  اس وعدے پر کار بند  رہنے   تک  برقرار رہے گا۔

دوسری جانب طالبان  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح  کیا گیا ہے کہ عیدالضحیٰ کے باعث  تنظیم کی تحویل میں ہونے والے اسیروں کو آزاد چھوڑ دیا جائیگا۔

رہا کیے جانے والے یرغمالیوں میں سیکورٹی قوتوں کے اہلکار بھی  شامل ہونے  کی توضیح کردہ اعلامیہ میں  اس سلسلے کے جاری رہنے کا کہا گیا ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں