افغانستان میں طالبان کے بڑھتے حملے ،1 ہفتے میں 200 سے زائد فوجی ہلاک

افغانستان  میں طالبان کے حفاظتی اہلکاروں پر حملے بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ  صوبہ بغلان میں 38 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایک  ہفتے کے دوران مجموعی طور پر  200 سے زائد فوجی مارے جا چکے ہیں

1032784
افغانستان میں طالبان کے بڑھتے حملے ،1 ہفتے میں 200 سے زائد فوجی ہلاک

 افغانستان  میں طالبان   کے حفاظتی اہلکاروں   پر حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔

 صوبہ بغلان میں   38 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایک  ہفتے کے دوران    مجموعی طور پر  200 سے زائد فوجی مارے جا چکے ہیں۔

 آج صبح ہی   شمالی  صوبے بغلان  کے علاقے علاو  الدین  میں   واقع  ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ۔

 سرکاری ذرائع نے  اس حملے میں 38 فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے جبکہ  افغان پریس نے یہ تعداد 45 بتائی ہے ۔

 یاد رہے کہ گزشتہ  شب بھی  طالبان نے  صوبہ زبول کے شہر قلات  میں  ایک فوجی چوکی پر حملہ  کرتےہوئے 12 فوجی ہلاک کر دیئے تھے ۔

 گزشتہ روز  بھی   صوبہ فاریاب   میں  ایک حملے کے دوران 20 فوجی مارے گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں