جنوبی کوریا کی سابق صدر کو 8 سال مزید سزا کا سامنا

جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گُن ہے کو انتخابات میں مداخلت کرنے کے جرم میں غیر ضروری فنڈ جمع کرنے کے جرم میں  6 سال اور انتخابی عمل میں بیجا مداخلت پر اضافی دو سال  سزائے قید سنائی ہے

1016174
جنوبی کوریا کی سابق صدر کو 8 سال مزید سزا کا سامنا

جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گُن ہے کو انتخابات میں مداخلت کرنے کے جرم میں 8  سال  قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

دارالحکومت سیئول کی عدالت نے پارک گُن ہَے کو غیر ضروری فنڈ جمع کرنے کے جرم میں  6 سال اور انتخابی عمل میں بیجا مداخلت پر اضافی دو سال  سزائے قید سنائی ہے۔

 دوسری جانب سابق کوریائی صدر نے کہا ہے کہ یہ الزامات سیاسی مخالفت کا نتیجہ ہیں جو کہ عدالت میں فیصلہ سننے کے لیے موجود نہیں تھیں۔

 یاد رہے کہ  بدعنوانی  الزامات اور حکومتی راز افشاء کرنے پر پارک گُن ہے 24 سال  کی سزا پہلے ہی بھگت رہی ہیں۔

 انہیں سن 2017 میں منصبِ صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں