بھارت: مون سون بارشوں نے511 افراد کی جان لے لی،10 لاکھ مویشی بھی تلف ہو گئے

بھارت  میں گزشتہ 1 ماہ سے جاری مون سون بارشوں کے باعث  سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے  511 افراد ہلاک جبکہ 10 لاکھ مویشی بھی تلف ہو گئے ہیں

1014317
بھارت: مون سون بارشوں نے511 افراد کی جان لے لی،10 لاکھ مویشی بھی تلف ہو گئے

بھارت  میں گزشتہ 1 ماہ سے جاری مون سون بارشوں کے باعث  سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے  511 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 حکومت  ہند  کے ایک ذیلی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ، جون  کے مہینے سے جاری مون سون بارشوں  کے باعث اب تک  511 افراد ہلاک   اور 176 زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ملک کے 91  حصوں میں   ان بارشوں سے پیدا ہونے والی  سیلابی کیفیت سے 5 ہزار مکانات تباہ جبکہ 10 لاکھ مویشی  بھی تلف ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 64 سالہ تاریخ      میں مون سون بارشوں کا یہ بد ترین    سلسلہ ہے ۔



متعللقہ خبریں