افغانستان: فوجی چوکی پر طالبان کا حملہ، 15 فوجی ہلاک

صوبہ کندز میں فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں 15 فوجی ہلاک، 13 زخمی

1011358
افغانستان: فوجی چوکی پر طالبان کا حملہ، 15 فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ کندز میں فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

209 ویں شاہین کورپس کمانڈ آفس کے ترجمان حنیف رضائی نے کہا ہے کہ طالبان نے تحصیل دشتِ آرچی کی فوجی چوکی پر حملہ کیا  جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

رضائی نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں طالبان کے کنٹرول میں جانے والی چوکی کو واپس لے لیا گیا ہے۔

 عینی شاہدوں نے  حملے میں 30 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

جبکہ طالبان کا دعوی ہے کہ حملے میں 72 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں