افغانستان: داعش کے خلاف آپریشن، 23 دہشت گرد ہلاک

ننگرہارا ور کنار میں کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

996774
افغانستان: داعش کے خلاف آپریشن، 23 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبوں ننگرہارا ور کنار میں کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی  میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

بیان کے مطابق فضاء اور زمین سے جاری آپریشن میں تنظیم کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک اور تنظیم کی 2 بڑی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں