ہندوستان میں شدید طوفان جان لیوا ثابت ہو رہا ہے

محکمہ موسمیات نے  عوام کو  طوفانی ہواؤں کے جاری رہنے پر خبردار کیا ہے

984419
ہندوستان میں شدید طوفان جان لیوا ثابت ہو رہا ہے

ہندوستان کے شمالی علاقہ جات میں مؤثر ہونے والے طوفان نے 17 انسانوں کو نگل لیا۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق ملک کے شمال میں واقع اتر پردیش  صوبے میں شدید طوفان   اور آندھی سے   گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

علاقائی قومی آفات ایجنسی کے ترجمان گپتا کا کہنا ہے کہ طوفان کی رفتار  ایک سو کلو میٹر فی گھنٹہ تک تھی، لوگوں کی اموات درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے، دیواروں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کی بنا پر ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے  عوام کو  طوفانی ہواؤں کے جاری رہنے پر خبردار کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں