ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیوں کا طابع رہا جائے گا:سشما سواراج

بھارت کا کہنا ہے کہ  وہ  ایران کے خلاف  صرف اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عمل کرے گا

980924
ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیوں کا طابع رہا جائے گا:سشما سواراج

بھارت کا کہنا ہے کہ  وہ  ایران کے خلاف  صرف اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عمل کرے گا ۔

یہ بات بھارتی وزیر خارجہ ششما سواراج نے کہی ہے۔

یاد رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تہران کے خلاف پابندیاں نافذ کر دی  تھیں تاہم، بھارتی وزیر خارجہ کے مطابق حکومت ہند  اس معاملے میں  آزاد ہے اور وہ کسی اور ملک کا اس حوالے سے  طابع  نہیں ۔

 واضح رہے کہ  ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اس صورتحال پر بات چیت کے لیے نئی دہلی میں ہیں۔



متعللقہ خبریں