بھارتی زیرانتظام کشمیر میں جھڑپیں،20 افراد ہلاک

تی زیر انتظام کشمیر میں ہوئی تازہ خونریز جھڑپوں کے نتیجے میں تین فوجیوں سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

942613
بھارتی زیرانتظام  کشمیر میں جھڑپیں،20 افراد ہلاک

بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ہوئی تازہ خونریز جھڑپوں کے نتیجے میں تین فوجیوں سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نئی دہلی حکومت نے مزید تشدد کے پیش نظر سری نگر میں حفاظتی اقدامات کر دی ہے۔

خبر کے مطابق، سری نگر میں یہ تازہ تشدد اس وقت شروع ہوا، جب بھارتی فوج نے حکومت مخالف مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ مظاہرین بھارت مخالف نعرے بازی کر رہے تھے اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ  بھی کیا۔

 واضح رہے کہ  کشمیری باغی گروہوں نے آج عام ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں