تھائی لینڈ: دومنزلہ بس میں آگ لگ گئی،20 افراد جل کر ہلاک

مغربی تھائی لینڈ کے صوبہ ٹاک میں ایک دو منزلہ  بس میں آگ لگنے کے باعث20 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں

940882
تھائی لینڈ: دومنزلہ بس میں آگ لگ گئی،20 افراد جل کر ہلاک

مغربی تھائی لینڈ کے صوبہ ٹاک میں ایک دو منزلہ  بس میں آگ لگنے کے باعث20 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔

 یہ بس بنکاک کے قریب واقع ایک صنعتی علاقے  میں مزدوروں کو لے کر کارخانے کی طرف جا رہی تھی۔

حکام  کا کہنا ہے کہ  کارخانے  میں کام کرنے والے مزدوروں کا تعلق میانمار سے تھا۔

 مقامی پولیس کے مطابق 27 افراد بس سے نکلنے میں کامیاب ہوئے جن میں سے ایک آگ سے بری طرح جھلس چکا تھا۔

یاد رہے کہ   گزشتہ دنوں   تھائی لینڈ میں ایک بس کے پہاڑی سے گرنے کے حادثے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں