شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں: جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کی وزیر اتحاد چو میونگ گیون نے آج تجویز دی کہ دونوں ممالک کے وفود جنوری کی 9 تاریخ کو مشترکہ سرحد پر واقع دیہات  پانمُن جوم میں ملاقات کر سکتے ہیں

879928
شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں: جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے  شمالی کوریا کو اعلیٰ سطحی مذاکرات کی پیش کش کر دی ہے۔

 اس سے ایک روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ ان کا ملک جنوبی کوریا سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

 جنوبی کوریا کی وزیر اتحاد چو میونگ گیون نے آج تجویز دی کہ دونوں ممالک کے وفود جنوری کی 9 تاریخ کو مشترکہ سرحد پر واقع دیہات  پانمُن جوم میں ملاقات کر سکتے ہیں۔

 اس ملاقات میں سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کی ٹیم کی شرکت پر بات چیت ہو گی۔

 واضح رہے کہ  اگر ایسی کوئی ملاقات ہوتی ہے تو گزشتہ دو  سالوں میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان اس طرز کا یہ پہلا رابطہ ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں