بھارت:سڑک کنارے بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار ہلاک4 زخمی

بھارتی صوبے منی پور میں  ہونے والے بم حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے

846059
بھارت:سڑک کنارے بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار ہلاک4 زخمی

بھارتی صوبے منی پور میں  ہونے والے بم حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

مقامی پریس کے مطابق ، یہ  واقعہ چنڈل نامی علاقے میں   سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا جہاں سے ایک پولیس وین گزر رہی تھی ۔

 اس دھماکے میں 4 پولیس  اہلکار زخمی بھی ہوئے  جنہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔



متعللقہ خبریں