افغانستان: پولیس تھانے پر طالبان کا حملہ 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی میں  پولیس تھانے پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں

836282
افغانستان: پولیس تھانے پر طالبان کا حملہ 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی میں  پولیس تھانے پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزنی گورنر دفتر  کے ترجمان محمد عارف نوری کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نوری کے مطابق حملے کے بعد جھڑپ ہوئی جس میں 6 طالبان ہلاک  اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  حملے میں 14 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 تھانوں کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوی کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں