متحدہ امریکہ  کے وزیر دفاع جیمز میٹس بھارت کے دورے پر

مریکی وزارت دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور بھارت اہم شراکتی ممالک ہیں اور ان کے وسیع باہمی مفادات ہیں جو جنوبی ایشیا کی حدود سے بھی باہر تک پھیلے ہوئے ہیں

813893
متحدہ امریکہ  کے وزیر دفاع جیمز میٹس بھارت کے دورے پر

متحدہ امریکہ  کے وزیر دفاع جیمز میٹس آج سوموار  کو  نئی دہلی پہنچ  رہے ہیں۔

وہ اس دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور خاتون وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں جنوبی ایشیائی سکیورٹی کی مجموعی صورت حال کے تناظر میں افغانستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجز کے موضوع کو فوقیت حاصل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دورے کے حوالے سے امریکی وزارت دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور بھارت اہم شراکتی ممالک ہیں اور ان کے وسیع باہمی مفادات ہیں جو جنوبی ایشیا کی حدود سے بھی باہر تک پھیلے ہوئے ہیں۔

امریکہ نے افغانستان پالیسی کے اعلان کے بعد سے   پاکستان سے  دوری اور بھارت  سے قریبی تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں