افغانستان: خود کش بم حملہ، 13 افراد ہلاک

صوبہ ہلمند میں خود کش بم حملے میں شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے

797708
افغانستان: خود کش بم حملہ، 13 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند  میں خود کش بم حملے میں شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلمند گورنر دفتر کے ترجمان  عمر زواک  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خود کش حملہ آور نے تحصیل ناواح  سے منسلک دُوپُل کے علاقے  میں سکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب جا کر اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

زواک کے مطابق حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم طالبان نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں