تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم کی عدالت میں عدم پیشی،ملک سے فرار ہونے کا خدشہ

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم پراوت وونگسُووان کا کہنا ہے کہ اُنہیں سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لَک شناوترا کے بارے میں ان کی ملک میں موجودگی یا کسی ٹھکانے کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں

796464
تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم کی عدالت میں عدم پیشی،ملک سے فرار ہونے کا خدشہ

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم پراوت وونگسُووان کا کہنا ہے کہ اُنہیں سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لَک شناوترا کے بارے میں ان کی ملک میں موجودگی یا کسی ٹھکانے کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

 یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا گیا ہے جب سابق وزیر اعظم  سپریم کورٹ میں اپنے خلاف مقدمے کے فیصلے کے وقت موجود نہیں تھیں۔

 اُن کی عدم موجودگی کے تناظر میں سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ وہ  ممکنہ طور  پر ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔

 نائب وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یِنگ لَک شناوترا کے حتمی ٹھکانے  کے بارے میں کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہیں۔

 سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی ملتوی کرتے ہوئے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 27 ستمبر مقرر کی ہے۔



متعللقہ خبریں