افغانستان کے  صوبے ہرات میں دھماکہ، سات افراد ہلاک  16  زخمی

افغانستان کے  صوبے ہرات میں ایک  مسجد  اور پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور  16  زخمی ہو گئے ہیں۔

746988
افغانستان کے  صوبے ہرات میں  دھماکہ، سات افراد ہلاک  16  زخمی

افغانستان کے  صوبے ہرات میں ایک  مسجد  اور پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور  16  زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نبیب دانش  نے کہا ہے کہ  ہرات میں ایک مسجد کے قریب ہونے والا یہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب بم کے پھٹنے سے ہوا ہے  جس میں  کم از کم سات افراد ہلاک اور  16  زخمی ہو گئے ہیں۔  زخمیوں میں سے اکثر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ پایا جاتا ہے ۔

 گزشتہ ہفتے  دارالحکومت کابل کے   وزیر اکبر خان علاقے میں بموں سے لدی ہوئی گاڑی کیساتھ کیے گئے حملے میں 150 افراد ہلاک اور 300  کے قریب  زخمی ہو گئے تھے ۔

 ابھی تک  کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

متعللقہ خبریں