فلپائن: ایک ہفتے کی جھڑپوں میں سو سے زائد افراد ہلاک

فلپائن میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں مسلم اکثریتی علاقے میں حکومتی افواج اور داعش کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئےجن میں مزید شدت آتی جا رہی ہے

741353
فلپائن: ایک ہفتے کی جھڑپوں میں سو سے زائد افراد ہلاک

فلپائن میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں فلپائن کے مسلم اکثریتی علاقے میں حکومتی افواج اور داعش کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور  داعش اور فلپائن کی فوج کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں ۔

فلپائنی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے میں داعش کے خلاف نئی فضائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

جھڑپوں میں ہلاک ہونےوا لوں میں دہشت گرد، عام شہری اور حکومتی افواج کے اہلکار شامل ہیں۔

فلپائن کے علاقے مراوی کی صورتحال اُس وقت خراب ہوئی جب ایک چھوٹے عسکریت پسند گروہ نے داعش سے الحاق کیا  جس کے پیش نظر  ملکی صدر نے جنوبی علاقے میں 60 دن کے لیے مارشل لاء نافذ کردیا  تھا۔



متعللقہ خبریں