ایران نے امریکی ڈرون جیسا ڈرون تیار کرلیا

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی 'تسنیم ' کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کا نام" اعِقَہ" یعنی کڑکتی بجلی رکھا گیا ہے اور یہ طویل فاصلے تک پرواز کر کے چار اہداف کو "درست درست نشانہ " بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے

581002
ایران نے امریکی ڈرون جیسا ڈرون تیار کرلیا

ایران نے پانچ سال قبل گرائے جانے والے امریکی ڈرون  کی نقل  کرتے ہوئے  نیا ڈرون تیار کرلیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی 'تسنیم ' کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کا نام" صاعِقَہ" یعنی کڑکتی بجلی رکھا گیا ہے اور یہ طویل فاصلے تک پرواز کر کے چار اہداف کو "درست درست نشانہ " بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ " امریکہ کے اس لاک ہیڈ آر کیو ۔ 170 (ڈرون طیارے ) کی طرز پر تیار کیا گیا ہے" جسے دسمبر 2011 میں ایران میں اتار لیا گیا تھا۔

امریکہ کی طرف سے سرکاری یر طور پر تسنیم کی رپورٹ پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں