افغان دارلحکومت میں حملے میں 70 سے زائد افراد ہلاک

ترکی: ہم   اس  دہشت گرد کاروائی کی    سختی سے مذمت کرتے ہیں  اور  ہلاک  شدگان کی مغفرت اور     زخمیوں کی فوری صحت یابی کے دُعاگو ہیں۔

536051
افغان دارلحکومت میں حملے میں 70 سے زائد افراد ہلاک

افغان دارالحکومت  کابل میں      ایک  احتجاجی مظاہرے کے دوران    ہونے والے دھماکے میں  70 افراد ہلاک   اور اڑھائی سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

اس ملک میں  دہشت گرد کاروائیوں میں    بتدریج    تیزی لانے والی   داعش نے اس حملے کی ذمہ داری مول لی ہے۔

زخمیوں کو اسپتال  داخل کر دیا گیا ہے تو   ہلاک شدگان میں اضافے کا خدشہ  ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ترکی      نے   اس حملے کی شدید مذمت کی ہے،  ترک دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " ہم   اس  دہشت گرد کاروائی کی    سختی سے مذمت کرتے ہیں  اور  ہلاک  شدگان کی مغفرت اور     زخمیوں کی فوری صحت یابی کے دُعاگو ہیں۔ "

اعلامیہ  میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش میں ہونے والے عناصر اپنے ان گندے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں  گے  ۔   ہم       حکومت افغانستان کی انسداد دہشت گردی کی جدوجہد   کی حمایت کرتے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں