افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس پر پاکستان کا کہنا ہے کہ طالبان کو مذاکراتی میز پر لانا پاکستان کے ہی نہیں بلکہ افغانستان میں قیام  امن کے سلسلے میں معاون ثابت ہو سکتا تھا  لہذا اس ناکامی کی وجہ  پاکستان نہیں  ہے

480808
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہو گئے۔

 یہ مذاکرات اسلام آباد میں  ہوئے تھے  جس کے  دوران طالبان نے فائر بندی کی پیشکش مسترد کر دی ۔

 ایک  نا معلوم شخصیت نے  بتایا ہے کہ   افغان طالبان کے قطر میں  موجود نمائندے شہاب الدین  دلاور  کی قیادت میں 3 رکنی وفد نے امن مذاکرات کےلیے افغان حکومت سے رابطہ کیا مگر یہ  کوشش ناکام رہی ۔ بتایا گیا ہےکہ ملا منصور نے افغان حکومت   سے ملاقات  منع کر دی  کیونکہ  ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت  سے مطالبات منوانا بے سود ہوگا۔

پاکستان کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نافظ زکری نے  کہا ہے کہ  ہم دہشت گردی کی  ہر  شکل میں مذمت کرتے ہیں اور چاہتےہیں کہ افغانستان اور پاکستان دونوں امن و آشتی کے سائے میں رہیں  ۔طالبان کو مذاکراتی میز پر لانا پاکستان    کے ہی نہیں بلکہ افغانستان    میں قیام  امن کے سلسلے میں معاون ثابت ہو سکتا تھا  لہذا اس ناکامی کی وجہ  پاکستان نہیں  ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  یہ مذاکرات   پاکستان میں ہوئے تھے  تاہم دوسرے دور میں طالبان لیڈر ملا عمر کی موت کے بعد انہیں    موخر کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں