بھارت میں ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک

بس میں چالیس پرفارمنگ آرٹسٹ سوار تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ فنکار رات گئے ایک شو کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان کی بس ایک گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس حکام کے مطابق بس دیو گڑھ سے برگڑھ جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے بےقابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی

473079
بھارت میں ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک

بھارت میں ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ اتوار کی شب دیو گڑھ کے علاقے میں پیش آیا جہاں بس ایک 250 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

بس میں چالیس پرفارمنگ آرٹسٹ سوار تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ فنکار رات گئے ایک شو کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان کی بس ایک گہری کھائی میں جا گری۔

پولیس حکام کے مطابق بس دیو گڑھ سے برگڑھ جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے بےقابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

مذکورہ بس پر 40 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال دو لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد سڑکوں پر حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔



متعللقہ خبریں