جنوبی کوریا، چین، اور جاپان کے ممالک کا سہہ فریقی اجلاس

اس کانفرنس میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہوئی تاہم تینوں ملکوں کے لیڈران نے قریبی سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو تقویت دینے پر غور ضرور کیا۔ اندازہ ہے کہ اس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے اور جنوبی کوریا کی صدر پارک گُون ہَے نے چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ کے ساتھ بعض متنازعہ معاملات پر بھی بات کی

361522
جنوبی کوریا، چین، اور جاپان کے ممالک کا سہہ فریقی اجلاس

جنوبی کوریا، چین، اور جاپان کے رہنما تین سال کے وقفے کے بعد پہلی بار سیول میں یکجا ہوئے ہیں۔
اس کانفرنس میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہوئی تاہم تینوں ملکوں کے لیڈران نے قریبی سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو تقویت دینے پر غور ضرور کیا۔ اندازہ ہے کہ اس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے اور جنوبی کوریا کی صدر پارک گُون ہَے نے چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ کے ساتھ بعض متنازعہ معاملات پر بھی بات کی۔ سمٹ سے قبل کل ہفتے کے روز چینی وزیر اعظم اور جنوبی کوریائی صدر باہمی تجارتی معاملات سے متعلق ایک اجلاس میں بھی شریک ہوئے تھے۔ صدر پارک گُون ہَے جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ کل پیر کے روز ملاقات کریں گی۔ چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ کل ہفتے کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت پہنچے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں