افغانستان میں خفیہ سروس کے دفتر پر حملہ، آٹھ افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور400 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ کابل کے گنجان علاقے شاہ شہید میں بارود سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑایا گیا، حملے میں متعدد مکان بھی تباہ ہوئے۔زخمی ہونے والوں میں 30 خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں

317685
افغانستان میں خفیہ سروس کے دفتر پر حملہ، آٹھ افراد ہلاک

افغانستان میں خفیہ سروس کے دفتر پر حملہ۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور400 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کابل کے گنجان علاقے شاہ شہید میں بارود سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑایا گیا، حملے میں متعدد مکان بھی تباہ ہوئے۔زخمی ہونے والوں میں 30 خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں۔
یہ واقعات ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب بدھ کو ہی اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ افغانستان میں تشدد پر مبنی تنازعات کے باعث مرنے والے عام شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد گزشتہ برس اسی عرصے میں ہونے والے جانی نقصان سے ایک فیصد زیادہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں