افغانستان میں 18 سیکیورٹی گارڈز اور67 جنگجو ہلاک

افغانستان کے صوبہ نورستان میں طالبان کے حملوں میں اٹھارہ سیکورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جوابی کاروائی میں 20شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

324121
افغانستان  میں 18 سیکیورٹی گارڈز  اور67  جنگجو ہلاک

افغانستان کے صوبہ نورستان میں طالبان کے حملوں میں اٹھارہ سیکورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جوابی کاروائی میں 20شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
صوبائی حکام کے مطابق طالبان نے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے طالبان کو پسپا کر دیا ۔ دریں اثناء سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں67طالبان جنگجو ہلاک اور36زخمی ہوگئے ۔ طالبان اور داعش کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں مقامی کمانڈر سمیت12 جنگجو ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ اتوار کو نیشنل سیکورٹی فورسز نے صوبہ نورستان، قندوز، فریاب ،ہلمند ،ارزگان اور غزنی میں آپریشن کرتے ہوئے 43 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 25 کو زخمی کر دیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔دریں اثناءوزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ضلع وانٹ وائگل کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ ڈرون طیارے نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 5 شدت پسند مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈر غلام اﷲ اور دو گروپ کمانڈر وحید الیاس برکت اور مولوی خلیل شامل ہیں۔ صوبہ قندوز میں بھی افغان فضائیہ کی کاروائی میں 5غیر ملکیوں سمیت 19 شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب مشرقی صوبہ ننگرہار میں طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں 12جنگجو ہلاک ہوگئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں