ملائشیا میں زلزلہ

ملائشیا کے جزیرے بورنیو میں واقع ریاست صباح میں گزشتہ روزح شدید زلزلہ آیا

293962
ملائشیا میں زلزلہ

ملائشیا کے جزیرے بورنیو میں واقع ریاست صباح میں گزشتہ روزح شدید زلزلہ آیا ۔
امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.0 تھی۔
فوری طور پر اس زلزلے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور سونامی طوفان کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔
خبر کے مطابق زلزلے کا مرکز قصبے راناؤ سے انیس کلومیٹر اور ریاست کے دارالحکومت کوٹا کنابلو سے چوّن کلومیٹر دور دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
واضح رہے کہ ملائشیا بحرالکاہل کے نزدیک واقع زلزلے کی پٹی رنگ آف فائرکے ساتھ ہی واقع ہے لیکن اس ملک میں زیادہ شدت کے زلزلے کم ہی آتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں