بان کی مون ہمارے ملک نہ آئیں: شمالی کوریا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنا شمالی کوریا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے

281411
بان کی مون ہمارے ملک نہ آئیں: شمالی کوریا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنا شمالی کوریا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
ایک جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ شمالی کوریا سے تعلقات کو فروغ دینا اقوام متحدہ کے لیے اہمیت رکھتا ہے اور یہ دورہ شمالی کوریا کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بان کی مون کو یہ دعوت شمالی کوریا کی طرف سے دی گئی تھی جس کے تحت انہوں نے پیانگ ینگ کی جگہ جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان واقع صنعتی زون کائی سونگ میں حکام سے ملنا تھا ۔
بان کی مو ن کو اس دورے کی منسوخی کی اطلاع جنوبی کوریا کے دورے کے دوران ملی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں