نیپال میں پھر زلزلے کے جھٹکے

نیپال میں 7٫4 شد ت کے زلزلے کے نئے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا اثر شمالی بھارت تک پھیل گیا ہے

271301
نیپال میں پھر زلزلے کے جھٹکے

نیپال میں ابھی 25 اپریل کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کا خوف کٹھمنڈو کے باسیوں کے دلوں سے نکلا نہیں تھا کہ ایک بار پھر دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماونٹ ایورسٹ کے قریب 7.4 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے.
امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق، اس زلزلے کا مرکز چین کی سرحد کے قریب بتایا گیا ہے۔
اس سے قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 8000 سے زائد افراد ہلاک اور 17860 افراد زٰخمی ہوگئے تھے جبکہ لاکھوں گھر بھی تباہ ہوگئے تھے.
دارالحکومت کٹھمنڈو میں نیپالی باشندے زلزلے کی وجہ سے خوف کے عالم میں گھروں سے باہر آگئے.
زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کے جھٹکے شمالی بھارت تک محسوس کئے گئے ہیں.
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر آنے پر مجبور ہوگئے ہیں.
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں