سنگاپور کے آنجہانی رہنما کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

سنگاپور کے سابق وزیراعظم لی کوان یؤ و جو گزشتہ پیر کو 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے کے لیے جنازے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جو تین گھنٹے جاری رہی

286621
سنگاپور کے آنجہانی رہنما کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

سنگاپور کے سابق وزیراعظم لی کوان یؤ و جو گزشتہ پیر کو 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے کے لیے جنازے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جو تین گھنٹے جاری رہی۔
آخری رسومات میں کئی عالمی لیڈروں سمیت 22 سو خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔ لی کوان یُو کے قومی پرچم میں لپٹے تابوت کو ایک توپ گاڑی پر رکھ کر شہر کی مختلف سڑکوں سے گزار کر آخری رسومات کے مقام پر لے جایا گیا۔ سنگاپور کے بانی لیڈر کی رحلت گزشتہ پیر کے روز اکانوے برس کی عمر میں ہوئی تھی۔ سرکاری اعزازت سے دفن کرنے کی تقریب میں اُن کے بیٹے اور موجودہ وزیراعظم لی شیئن لونگ نے چالیس منٹ تک انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تقریر کی۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر مرحوم لیڈر کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
ان کے تابوت کو ایک گاڑی کے ذریعے پارلیمان کی عمارت سے سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی میں لایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
سنگاپور کو برطانیہ کے نوآبادی اقتدار سے مکمل خود مختاری حاصل ہونے کے بعد وہ سنگاپور کے پہلے وزیر اعظم بنے اور وہ تین دہائیوں کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ تک سیاسی طور پر بااثر رہے۔
انہیں سنگاپور کو بڑے پیمانے پر ترقی اور خوشحالی کی بنیاد فراہم کرنے پر سراہا جاتا ہے تاہم کئی ایک ان پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں جن کو ان کے تحکمانہ طرز حکومت پر اعتراض تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں