افغانستان میں طالبان نے 20 افراد اغوا کر لئے

افغانستان کے جنوبی شہر زابل میں طالبان نے ایک بس کے بیس مسافروں کو اغوا کر لیا

230077
افغانستان میں طالبان نے 20 افراد اغوا کر لئے

افغانستان کے جنوبی شہر زابل میں طالبان نے ایک بس کے بیس مسافروں کو اغوا کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے بس کو تحصیل شاہ جوئے کے قریب روکا اور بس میں سوار بیس مسافروں کو اتار کر نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
شاہ جوئے کے گورنر عبدالخلیق ایوبی نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
طالبان کی طرف سے واقعے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری طرف افغانستان اگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا جلد آغاز کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں